حیدرآباد۔5دسمبر (اعتماد نیوز)
کسانوں کے قرضوں کی معافی اور دیگر معاملات پر حکومت آندھرا پردیش کے دوہرے معیار کا الزام لگاتے ہوئے ریاست کی اصل حزب اختلاف جماعت وائی آیس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر مختلف اضلاع میں دھرنے دیے گئے۔
پارٹی صدر جگن موہن ریڈی نے وشاکھاپٹنم
میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت کسانوں کے قرضوں کی معافی کے معاملہ میں کھیل کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں حال ہی میں آئے طوفان ہُد ہُد سے کسانوں کی 65.98 لاکھ ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا لیکن فصل کے انشورنس کے طور پر ایک ر وپیہ بھی کسانوں کو نہیں دیا گیا۔